تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کا ایک سو ساٹھویں اجلاس میں شرکت


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کا ایک سو ساٹھواں اجلاس مشھد مقدس میں منعقد ہوا جس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
اس بیان میں، عراق کے مسائل، تکفیری تحریکوں، شیخ علی سلمان کی نظر بندی اور سعودی عرب میں شیعوں کے قتل کی طرح کے دیگر مسائل کی طرف اشارہ کیا گیا۔
بیان کا ترجمہ در ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کا بیان
پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت کے ایام جو ہفتہ وحدت کے عنوان سے جانے جاتے ہیں میں اہل البیت(ع) ورڈ اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے حضرت ثامن الحجج امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کے حرم مطہر کے جوار میں ایک سو ساٹھواں اجلاس منعقد کیا۔
اعلی کونسل کے اراکین کے اس دو روزہ اجلاس میں دنیائے اسلام کے تازہ ترین حالات اور اہل بیت(ع) کے ماننے والوں کے مسائل عامہ کو مورد بحث قرار دیا گیا اور اب اس اجلاس کے اختتام پر درج ذیل چند نکات کی طرف دنیا والوں کی توجہ کو مبذول کیا جاتا ہے:
۱: اہل البیت(ع) ورڈ اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے مراجع عظام خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے حکیمانہ بیانات اور دلیرانہ موقف کی قدر دانی کی کہ انہوں نے تکفیری مسلح ٹولیوں کے خطرات، امریکی، صیہونی اور بعثی رجحان سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارگی کی فضا کو باقی رکھنے کے لیے مسلمانوں کو دعوت دی۔
۲: اس کونسل نے نیز ’’ انتہا پسندی اور تکفیریت کے خلاف عالمی کانفرنس‘‘ کو کامیابی سے منعقد کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا اور مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
۳: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے کربلا میں اربعین کے موقع پر ان لاکھوں عزاداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شیعت کے اقتدار اور اتحاد کو دنیا والوں کے سامنے ثابت کیا اور ساتھ ساتھ عراق کے مراجع کرام نیز عراق و ایران کے حکومتی عہدہ داروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایام اربعین میں زائرین کے لیے سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
۴: اعلی کونسل نے دنیا کے مختلف علاقوں مخصوصا شام اور عراق میں بے گناہ لوگوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنانے والے تکفیری دھشتگرد ٹولیوں کے اقدمات کی مذمت کرتے ہوئے فوج، رضاکار فورسز اور عام بہادر لوگوں کی مقاومت اور کامیابیوں کو سراہا اور ان علاقوں میں امن و شانتی کی فضا قائم ہونے کی امید ظاہر کی۔
۵: اعلی کونسل نے بحرین کے مسلمانوں کی اپنے حقوق کی بازیابی کی راہ میں ڈٹے رہنے پر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بحرین کی قومی اور اسلامی تنظیم الوفاق کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی قید و شرط کے فوری رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا اور آل خلیفہ کے اس غیر قانونی اور انسانیت مخالف اقدام کی مذمت کی۔
۶: اس کونسل کے اراکین نے حجاز کے آزادی خواہ اور حق طلب مظلوم عوام کو خاک و خوں میں غلطاں کرنے والی آل سعود کی رژیم کے ناجائز اقدام کی شدت کے ساتھ مذمت کی اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید شیعہ عوام کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

۷: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل نے پیغمبر گرامی اسلامی(ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کی سیرت پر چلتے ہوئے امت مسلمہ کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر کرنے کی دعوت دی اور سب کو امام خمینی(رہ) اور رہبر معظم انقلاب کے فرمائشات کی پیروی کرنے کی تاکید کی۔