جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید ڈاکٹر سید نسیم عباس کاظمی جو کہ 4 نومبر 2013ء کو کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے، سورج میانی ملتان میں اُنکے گھر جاکر انکے والد پروفیسر راجن شاہ اور انکے برادران سے تعزیت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید مجاہد عباس گردیزی، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد باقر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر، مجاہد حسین، محمد یونس کے علاوہ ایس یو سی اور جے ایس او ملتان کے عہدیداران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ قائد ملت جعفریہ نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔