جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا 3 روزہ اجلاس 25 اپریل سے 27 اپریل تک جامعہ الامام الصادق اسلام آباد کراچی کمپنی میں جاری رہا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج 27 اپریل کو مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں مختلف امور پر غور خوض کیا گیا اور قومی پلیٹ فارم کے دستور میں مجوزہ ترامیم کو ووٹنگ کے ذریعے تایید کیا گیا۔ اجلاس میں یہ اعلان کی گیا کہ ملی پلیٹ فارم نے ملک بھر کے سیاسی امور میں رول ادا کیا ہے اور ابھی گلگت بلتستان کے انتخابات ہوں گے ،بھرپور مشارکت کا بنیادی اعلان کردیا ہے تا ہم طریقہ کار حالات کے مطابق ہوگا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل کونسل اجلاس کے اختتام پر13 متفقہ قراردادیں بھی منظور کی گئیں جس میں حکومت سے سزائے موت کے منتظر 68 دہشت گردوں کی سزا پر فی الفور عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے- شام اور بحرین کے لئے ہونے والی مبینہ بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا – حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت اور مذہبی تحقیق کے اداروں میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے۔ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی و قانونی حقوق دیئے جائیں اور سرکاری ملازمتوں کے لئے فرقہ کا خانہ ختم کیا جائے۔۔ قراردادیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پیش کیں۔
تیرے روز کی آخری نشست کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہم اور پالیسی ساز خطاب کیا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت