تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے تعاون سے ضلع بھکر میں غریب و مستحق 60گھرانوں میں راشن تقسیم

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی کی زیر نگرانی ضلع بھکر میں غریب و مستحق 60گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ثقلین فردوسیکلورکوٹ (ثقلین فردوسی جعفریہ پریس) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس ؑ قمر بنی ہاشم کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکر کے 60غریب و مستحق مومنین گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی راشن بسلسلہ ماہ رمضان المبارک ضلع بھکر کے علاقہ جنڈانوالہ،کلورکوٹ،اکیرانوالہ،دریاخان ،بستی احمد شاہ والی،جھوک لال شاہ،ڈبے والی،بن پٹھاناں والا،وانڈھا نادر شاہ کے انتہائی غریب و مستحق گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔راشن سادات کے 30اورغیر سادات کے 30گھروں میں تقسیم کیا گیا ۔تقسیم کیا گیا راشن آٹا،گھی،چینی،چائے،چاول،نمک،جام شیریں،سرخ مرچ،کھجور،سویّاں،ماچس،بیسن پر مشتمل تھا۔راشن کی تقسیم میں تمام تر انتظامات محمد ثقلین فردوسی (ضلعی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان )،محمد حسین اصغر،عارف حسین شاکری اورسید صباحت حسین نقوی نے احسن انداز سے انجام دیے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے اس تعاون پر مستحقین نے دعائیں دے کر بھرپور شکریہ ادا کیا۔