• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے حکم پرشیعہ علما کونسل نوابشاھ کی جانب سےعالمی یوم القدس احتجاجی ریلی کا انعقاد اور تمام مقامی تنظیموں کی شرکت

جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح نوابشاھ سندھ میں بھی شیعہ علما کونسل  کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پربعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاھ  سے احتجاجی ریلی نکالی گئی- جس میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ اور دیگر تمام  مقامی تنظیموں کے کارکنان سمیت شیعہ  سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی – شیعہ علما کونسل  نوابشاھ کی جانب سے نکالی گئی عالمی یوم القدس احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاھ  سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک پہنچ کرعلامتی دھرنے کی صورت اختیار کرگئی – اس موقع پر مظاہرین سے شیعہ علما کونسل نوابشاھ کے رہنماؤں اور دیگر دینی مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا- جعفریہ پریس  کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردھ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے-