تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر اسیران ملت کی رہائی کیلئے شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے وفد کا مختلف انتظامیہ عہدیداران سے ملاقات

جعفریہ پریس (لاہور)شیعہ علما کونسل پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے صدر علامہ اعجاز مہدی نے اپنے 5 رکنی وفد کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل کا دورہ کرتے ہوئے سپریڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مل کرتفصیلی گفتگو کی ۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس وفد میں ضلع فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری صفدر علی شان ایڈوکیٹ سمیت ضلعی رہنما رانا دلشاد ، سید طاہرعلی کاظمی ، غلام عباس خان شامل تھے۔ ملاقات میں سپریڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملت جعفریہ کے قیدیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر سپریڈنٹ جیل نے اس مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی . اسی دوران فیصل اباد ڈویژن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسیر ملت مولانا آصف رضاعلوی سے ملاقات کی علامہ اعجاز مہدی نے DPO سے ملاقات کی اور کہا مولانا آصف علوی پر جہوٹا اور بے بنیاد مقدمہ اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں ملت جعفریہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہمارے آباء و اجداد کی محنتوں سے ہمیں یہ مقدس سرزمین ملی ہے اور ملت جعفریہ نے تمام تر مشکلات اور سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے اس ارض پا ک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے ۔ DPO نے بھی اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
واضح رہے کہ مولانا آصف علوی کو کچھ عرصہ پہلے بے بنیاد مقدمہ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ،جس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد نے اس مسئلے کی مکمل پیروی کرتے ہوئے مختلف ذمہ داران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تا کہ ضلع بھر میں بے گناہ مومنین کو رہا کیا جائے ۔ اسی طرح راولپنڈی میں بھی قائد ملت جعفریہ کے حکم پر اسیران ملت کی رہائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی وجہ سے ابھی تک مختلف طریقوں سے 150 سے زائد بیگناہ مومنین کو جیلوں سے رہا کرایا گیا ۔