تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح چکوال میں عظیم الشان احتجاج – اگرجلوس عزا کو محدود کیا گیا تو ہم ہونگے اور پاکستان کے گلی اور کوچہ اور ماتمی دستے

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح چکوال میں شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ ، جعفریہ استوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ جس میں کارکنان اور عہدیداروں سمیت ہزاروں عزادار مومنین نے شرکت کی ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا جس کے اختتام پر علامتی دھرنا بھی دیا گیا ۔ اور احتجاجی ریلی کو جلوس عزا میں تبدیل کیا اور آخر میں مجلس عزا بھی برپا کی جس میں مومنین ماتمداری بھی کی ۔ ریلی اور احتجاجی اجتماع سے شیعہ علماء کونسل چکوال ڈسٹرکٹ صدر علامہ قمر نقوی اور تحصیل صدر علامہ امداد صابری و دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا ۔
مقررین نے ملک بھر میں مختلف سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہماری یہ عزاداری اور مجلس ایک پر امن احتجاج ہے جس سے ہم نے حکومت اور انتظامیہ کو یہ ثابت کیا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی حق ہے اور ہم جب چاہیں اور جہاں چاہیں فرش عزا بیچھا کر ماتمی جلوس برآمد کر سکتے ہیں اور ریاستی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ اس کی مکمل حفاظتی اقدامات کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی جان دینے کیلئے تو تیار ہیں مگر کبھی بھی عزاداری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ آج عجیب ہے کہ دھشت گرد آزاد پھر رہے ہیں مگر بیگناہ مومنین کو صرف جلوس عزا میں شرکت کی جرم میں گرفتار اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ۔ ہم اپنے اس پر امن احتجاج میں مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور بیگناہ مومنین کو رہا کیا جائے اور ذاکر اہلبیت ؑ ملک ناصر عباس سمیت دیگر شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
مقررین نے کہا کہ اربعین کی مناسبت سے کسی بھی مجلس عزا اور ماتمی جلوسوں پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ۔ جیسے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی نے اعلان کیا تھا کہ اس سال کا محرم کسی اور نوعیت کا ہے اس کے لئے تمام مومنین تیار ہوں ، اس پر لبیک کہتے ہوئے مومنین سے اپیل کرتے ہیں کہ مجالس عزااورماتمی جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں اور ہم حکومت کہ متنبہ کرتے ہیں کہ اگر کسی بھی علاقے میں جلوس عزا کو محدود کیا گیا تو ہم ہونگے اور پاکستان کے گلی اور کوچہ اور ماتمی دستے ۔