جعفریہ پریس – کوئٹہ سے بذریعہ تفتان مقامات مقدسہ کی زیارات پر جانے والے قافلوں کی تیاریاں عروج پر، کل سے زیارتی کاروان کویٹہ سے تفتان روانہ ہو رہے ہیں- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی نے شہدا سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کی برسی میں حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ حکمران فوری طور پر زیارتی راستہ کھلوائیں بصورت دیگر ملت تشیع پاکستان زیارات پرجانے کیلئے خود راستہ کھولے گی – اس اعلان پرجہاں انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی وہاں زائرین میں خوشی کی لہردوڑ اٹھی اوراس اعلان کے ساتھ مختلف زائرین اور کاروانوں نے تیاری شروع کردی – اطلاعات موصول ہو رہے ہیں کل سے زیارتی کاروان کوئٹہ سے بذریعہ تفتان مقامات مقدسہ کی زیارات پر روانہ ہو رہے ہیں-