تازه خبریں

قائد ملّت جعفریہ پاکستان نے نزدیک سے موسسہ نورالثقلین کودیکھا اورمدیران اوراراکین کی علمی ومذہبی خدمات کو سراہا

جعفریہ پریس – قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نزدیک سے موسسہ نور الثقلین کودیکھا اور مدیران اور اراکین کی علمی و مذہبی خدمات کو سراہا- جعفریہ پریس  کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق موسسہ نور الثقلین کے مدیر نےنمائندہ ولی فقیہ وقائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت  آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو موسسہ نورالثقلین کو قریب سے دیکھنے کی دعوت دی جس پر قائد ملت جعفریہ پاکستان موسسہ نورالثقلین پہنچے جہاں پرمسئول موسسہ نورالثقلین مولانا عقیل حیدر زیدی، مولانا سید منور عباس نقوی، مولانا دیدار علی اکبری، مولانا ہمایوں سجاد ،مولانا الفت حسین جویا ، مولانا نقی حیدری نے اپنے محبوب قائد کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنےادارے کے بارے میں تفصیلات بتائیں اس موقع قائد ملت جعفریہ نےمدیران اور اراکین کی علمی و مذہبی خدمات کو سراہا اور ان کی ترقی کے لیئے دعائیں کیں اس موقع پردفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد کے مہتمم مولانا وحید علی ساجدی بھی قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ تھے –