قدرتی آفات میں رحمدلی اور ہمدردی پیدا کرنے کی بجائے صوبائی حکومت تناؤ پیدا کر رہی ہے ۔ علامہ سید محمد عباس رضوی گلگت12اپریل 2016۔کیپٹن (ر) محمد شفیع ممبر قانون ساز اسمبلی کی ضمانت منسوخی پر ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضوی صوبائی دفتر گلگت میں ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ محمد عباس رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات میں رحمدلی اور ہمدردی پیدا کرنے کی بجائے تناؤ پیدا کررہی ہے جوکہ بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور زبردستی کے زریعے عوام کے ممکنہ رد عمل کو دبانے کیلئے خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون سب کے لئے ہے اور قانون کی پاسداری حکومت سمیت سب کا فریضہ ہے اگر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی متاثرین سیلاب کو خیمہ کی فراہمی کار سرکار میں مداخلت ہے تو کیا ان ہزاروں عوامی رضا کار جنھوں نے اپنی مدد آپ سرکار کا کام انجام دیا ان پر بھی انسداد دہشت گردی کا دفعہ لگا نا چاہیے، یہ ایک حقیقت ہے کہ معاملہ کار سرکار میں مداخلت کا نہیں بلکہ سرکار کے مزاج کا ہے، ہم ایوان کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی سے امید رکھتے ہیں کہ جلد معاملے کو سنبھال کر عوامی تشویش کو دور کرے گی، آخر میں علامہ سید محمد عباس رضوی نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اجلاس میں علمائے کرام، تنظیمی برادران اور عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات