تازه خبریں

قرآنی تعلیمات کے مطابق قصاص میں قوموں کی حیات ہے – حکمران اگر پاکستان میں امن چاہتے ہیں تو اس الہی ائیں پر عمل کریں

جعفریہ پریس – سانحہ کیرانی روڈ کی پہلی برسی کی مناسبت سے ہزارہ ٹاون میں ہزاروں مومنین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں رونما ہونیوالے سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ان شرپسندوں سے مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے جن کو خود حکومت اور انتظامیہ نے دہشتگرد قرار دیا ہے ، ہم نے ہمیشہ کہا تھا کہ ملک میں ہرقدم کو آئین کے تحت اٹھانا چاہئے مگر افسوس ہے کہ ایک طرف پورے ملک میں دھشتگردی جاری ہے اور دوسری جانب مذاکرات کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ مذاکرات اور دھشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اور جو شرپسند، پاکستان کے آئین کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس کو انکار کرتے ہیں ان پر فوری طور آہنے ہاتھ ڈال کر ان کو نمٹایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ باریتعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ قصاص میں قوموں کی زندگی ہے ، لیکن افسوس کے ساتھ اس اسلامی اور شرعی فریضے کو عرصہ دارز سے معطل رکھ کر مجرموں اور دھشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ حکمران اور انتظامیہ اگر پاکستان میں امن اور امان چاہئے ہیں تو اس الہی قانون پر عمل در آمد کرتے ہوئے ان مجرموں اور دھشتگردوں کو فوری طور پر سزا دی جائے جن کو عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ زیارت پر جانے کیلئے خود حکومت رکاوٹ بن کر راستہ بند کرے ۔ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس راستے کو کھول گر اسے محفوظ بنایا جائے کیونکہ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔