جعفریہ پریس – اسلامی تحریک و شیعہ علما کونسل پاکستان کے صوبائی ترجمان نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے جاری اپنے ایک بیانمیں کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل بھی گلگت بلتستان کی 16 سیاسی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل اہم جماعت ہے اور ایکشن کمیٹی کے متعدد اجلاس شیعہ علما کونسل گلگت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایس یو سی ضلع گلگت کے صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے شیعہ علما کونسل کی عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کی خبروں کی سختی کیساتھ تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایس یو سی عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھر پور حمایت کرتی ہے بلکہ قومی پلیٹ فارم ،شیعہ علما کونسل وہ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھائی اور اسکردو اور گلگت کے دھرنوں میں شیعہ علما کونسل کے راہنماوں نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا ہے۔