تازه خبریں

لال شہباز قلندر کا عرس ملک بھر سے لاکھوں عزاداروں کی سیہون شریف میں عزاداری

لال شہباز قلندر کا عرس ملک بھر سے لاکھوں عزاداروں کی سیہون شریف میں عزاداری

جعفریہ پریس پاکستان : حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ ۳ روزہ عرس کے موقع پر پاکستان بھر سے عزاداروں کی درگاہ پر حاضری عزاداری کا بڑا اجتماع ۳ روز تک سیہون شریف میں ملک بھر سے آئے ماتمی حلقوں نے نواسہ رسولؒ حضرت امام حسینؑ کی عزاداری کی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سیہون ڈویژن کی جانب سے عزاداروں کی خدمت کے لئے سبیل میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا گزشتہ دنوں شہدائے سیہون شریف کی برسی پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے منعقدہ اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے واحض الفاظ میں پیغام دیا تھا کہ عزاداری امام حسین ؑ پر لگنے والی کسی بھی قسم کی پابندی اور رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے یہ ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے