جعفریہ پریس : منبر حسینی ؑ کے تقدس اور اور مکتب اہلبیتؑ کے مسلمات کی حفاظت کے لئے جامعتہ المنتظر لاہور میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی جانب سے منعقدہ بشارت اعظمی کانفرنس سے ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کی عبرتناک شکست کے بعد غالی اور نصیری پیدا کئے جارہے ہیں تاکہ مکتب اہل بیت کو بدنام اور تقسیم کیا جائے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کریں علماء کرام واعظین خطباء اپنی مجالس و محافل میں عقائد تشیع کے خلاف ہونے والی اس سازش کو بے نقاب کریں کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین و بانیان مجالس کی بڑی تعداد میں شرکت.