• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

لدھیانوی کسی کا کفر ثابت کرنے سے پہلے اپنا مذہب ثابت کرے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، علامہ شیخ مرزا علی

جعفریہ پریس –  (گلگت دنیور) لدھیانوی کسی کا کفر ثابت کرنے سے پہلے اپنا مذہب ثابت کرے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے- ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن و امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد دنیورعلامہ شیخ مرزا علی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت گلگت بلتستان میں طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ، مگر حکومت اور انتظامیہ خاموش رہی جو کہ قابل آفسوس ہے ۔ صدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن نے کہا کہ لدھیانوی کسی کا کفر ثابت کرنے سے پہلے اپنا مذہب ثابت کرے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور کس مکتب کی ترجمانی کررہا ہے جبکہ ملک کی ۲۶ دینی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل میں موجود ہیں اورملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کےلیے کوشاں ہیں ۔ علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ لدھیانوی پہلے مولانا فضل الرحمن ، منور حسن ، لیاقت بلوچ اور دیگر علما کا کفر ثابت کرئے جنہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں اور اس کے بعد ملت جعفریہ کو چیلنچ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آغا محترم علامہ سید راحت حسین الحسینی نے گزشتہ روز چہلم کے جلوس میں جواب دیا ہے اورپوری قوم آغا محترم کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس حوالے سے حلقہ ۳ کے عوام کے حقوق کا خیال رکھا جائے، عوام اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرسکتے ہیں کیوں کہ اس کا حق آیئن پاکستان نے اُن کو دیا ہے ۔