جعفریہ پریس – ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں اہلبیت کی شان میں گستاخی کے خلاف شیعہ علماء کونسل لاہور کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد الحسین اچہرہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی – ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سنئرنائب صدرعلامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی اور شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر علامہ حسن رضا قمی نے کی- ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں میں عقیدت و عقائد پر مبنی قصائد کو پیش کرنا لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، مذکورہ چینل کے ذمہ داران اس جسارت پر قوم سے معذرت کریں اور یقین دہانی کرائیں کہ آئندہ ایسے پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائیگا جس سے عقائد پر حرف آتا ہو اور مذہبی جذبات مجروح ہوں، پیمرا بھی ایسے پروگرامز کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔