• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ماڈل ٹاون واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن، حکومت صبر کا مظاہرہ کرے، شیعہ علماء کونسل

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گزشتہ روز لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر ہونیوالے پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوری معاشروں میں اس طرح کی غیر جمہوری حرکت انتہائی تعجب خیز ہے، پولیس کا اپنی ہی عوام پر بیہمانہ تشدد نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ کسی بھی عوامی مسئلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کاحق ہے اور جمہوریت کا حسن بھی یہی ہے کہ تنقید کو صبر و تحمل سے برداشت کیا جائے مگر جس طرح کے واقعات گزشتہ روز ہوئے ہیں وہ نہ صرف قابل افسوس بلکہ انتہائی تشویش کا باعث ہیں کہ پولیس نے اپنی ہی عوام پر براہ راست گولیاں برسادیں جس سے 8قیمتیں جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہوگئے حالانکہ متبادل ذرائع بھی استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا جاسکتاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ،جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔