• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

متنازعہ بل ان لوگوں نے پیش کیا جو برائی و فساد کا منبع ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اجتماع سے خطاب

متنازعہ بل ان لوگوں نے پیش کیا جو برائی و فساد کا منبع ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اجتماع سے خطاب

جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام درگاہ حضرت لال شہباز قلندر پر منعقدہ عظیم الشان برسی شہدائے سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کے نظام میں بگاڑ موجو ہے ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہمارا مشن اصلاح ہے جس حد تک ممکن ہو یہ وہ ہی اصلاح ہے جس کا اظہار امام حسینؑ نے سفر مدینہ کے وقت کیا تھا کہ میرا مشن امت محمدی کی اصلاح ہے ملک میں مہنگائی ہے بے روزگاری ہے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے جب تک اس ملک میں قرآن و سنت کی روشنی میں عادلانہ نظام قائم نہیں ہوتا اور تمام لوگوں کو قومی خزانے سے برابر کے مواقع میسر نہیں آتے اصلاح معاشرہ ممکن نہیں صرف اسی طور پر ملک میں اصلاح ممکن ہے ہم نے اس ملک میں ہر مشکل میں ہر مسئلے میں اصلاح کی کوشش کی ۔ بگاڑ اتنا ہے اس ملک میں کہ قومی اسمبلی میں ایک معروف صحافی کے بقول 20 سے 25 افراد نے ایک متنازعہ بل پاس کردیا یہ چور دروازے سے پاس کیا گیا یہ بل ان لوگوں نے پاس کیا جو اس ملک میں فساد اور برائی کا منبع ہیں اس بل کا احترام صحابہ سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔ ہم مشترکات اور مقدسات کے احترام پر قائم ہیں اور رہیں گے یہ ہمارا مشن ہے ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کی فضاء کو قائم کیا اور ہم اس پر قائم رہیں گے لیکن یہ بل کوئی اور چیز ہے اس حوالے سے ہماری کوششیں جاری ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہداء کے خانوادوں کو تعزیت بھی پیش کی اور کہا کہ اب تک ان شہداء کے خانوادوں کو انصاف نہیں ملا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاری اور اس سلسلے میں حکومتی ناقص انتظامی کارکردگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور متاثرن کی بحالی کے سلسلے میں ملک میں بھر میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں زہرا اکیڈمی کی کوششوں کو سراہا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اجتماع میں شریک علماء مرکزی عہدیداران کارکنان و عوام کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا