جعفریہ پریس عراق عراقی جوانوں پر مشتمل سب سے بڑا لشکر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد و پیمان باندھ کر تکفیری گروہ داعش کے ساتھ مقابلے کے لیے کربلا سے روانہ ہو گیا ہے۔
کربلا کے گورنر عقیل طریحی نے کہا: کربلا کے جوان، بوڑھے اور علماء ندائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے داعش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے جنگی علاقوں میں روانہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: عوام کا یہ لشکر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ عوام ملک کے لیے سینہ سپر ہیں اور مکمل طور پر موجودہ حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں مجاہدین راہ حق آج حرم امام حسین علیہ السلام کے سامنے سے جنگی علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔