تازه خبریں

مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی شدید علیل، رہبر معظم کی اسپتال جا کر عیادت

جعفریہ پریس – رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔ آیت اللہ مہدوی کنی کو بانی انقلاب اسلامی امام راحل رح کی برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد قلب اور سانس کے عارضہ میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا جہاں انکی حالت نازک بتاٰی جاتی ہے۔ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اسپتال پہنچ کے انکی عیادت کی اور انکے معالجے پر مامور ڈاکٹروں سے انکی صحت سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ رہبر معظم نے اس موقع پر امام خمینی رح کے قریبی ساتھی آیت اللہ مہدوی کنی کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔