محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا: یکم محرم 31 جولائی بروز اتوارجبکہ یوم عاشور9 اگست بروز منگل ہو گا
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ۔یکم محرم اکتیس جولائی بروز اتوارجبکہ یوم عاشور نو اگست بروز منگل ہو گا۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کوئٹہ میں کیا۔رویت ہلال کمیٹی کے اس اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئیں-