جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما وسیاسی کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری محرم الحرام میں اپنے دھرنے مؤخر کردیں، محرم الحرام کی آمد قریب ہے اس کا احترام سب پر واجب ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علامہ شبیر میثمی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر اپنے دھرنے مؤخر کردیں۔ انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔