جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی نائب صدر علامہ محمد علی جروار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی جانب سے ملت جعفریہ کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ ملک بھر میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے سکیں۔ علامہ محمد علی جروار حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سید کاظم حسین شاہ نقوی، مولانا غلام رسول سریوال اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرکے عجلت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے افسران کی ساری توجہ الیکشن کی طرف مرکوز ہوگئی ہے اور ان ایام میں دہشت گردی اور شرپسندی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ علامہ محمد علی جروار نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے ایام میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان