• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں اختلاف ڈالنا ممنوع ہے،اسلامی فقہ کونسل

جعفریہ پریس – سعودی عرب  (جدہ) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مختلف اسلامی مسالک کے پیروکاروں کو کافر قرار دینا حرام ہے۔  ذرائع  کے مطابق سعودی عرب (جدہ) میں قائم بین الاقوامی اسلامی فقہ کونسل نے اپنے اکیسویں اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ کسی بھی اسلامی مسلک کے ماننے والے یا کسی بھی اسلامی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کافر قرار دینا حرام ہے۔ اجلاس میں گفتگو بین الادیان کے موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے تمام اسلامی مسالک کے نزدیک ازواج و اصحاب رسولﷺ کے احترام اور ان کی عدم توہین کے وجوب پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے مختلف اسلامی مسالک اور فرقوں کی تکفیر کو حرام قرار دیا اور اعلان کیا کہ اس بنیاد پر جو بھی شخص اسلامی اصولوں پر یقین رکھتا اور دین کا انکار نہ کرتا ہو اس کا احترام ضروری ہے اوراسے کافر کہنا صحیح نہیں ہے۔ کونسل نے اعلان کیا کہ اسی طرح مختلف مذاہب کے پیروکار مسلمانوں کا خون بہانا، فرقہ واریت پھیلانا اور مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف پھیلانا بھی ممنوع ہے۔ واضح ر ہے کہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور سیستانی سمیت دیگر شیعہ مراجع تقلید پہلے سے ہی اہلسنت مقدسات کی توہین حرام ہونے کا فتوی دیتے آئے ہیں۔