تازه خبریں

 نیتن یاہو نے غزہ کی لڑائی کو تہذیبوں کی جنگ قرار دیکر مکروہ عزائم ظاہر کردیئے

مخیر حضرات آگے بڑھیں سیلاب متاثرین کی امداد کریں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی

مخیر حضرات توجہ فرمائیں!
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں 2022 ءکا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی۔ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص اندرون بلوچستان ، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوںسے ندی نالوں اور دریا ﺅں میںطغیانی آنے کے باعث بہت سے علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے جس سے شہریوںکے املاک گھروںاور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، لوگ بے سروسامان ، بے گھر،
بے یارومددگاراور فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں۔
لہذا
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عطیات ، صدقات ،زکوة اور اموال شرعیہ سے متاثرین حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی مدد فرمائیں ۔