• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

مذاکرات یا آپریشن کا شورمچانے والے ملت تشیع کیخلاف قتل غارتگری میں ملوث تکفیری دہشتگردعناصرکیخلاف کیوں آپریشن کی بات نہیں کرتے،علامہ ناظر عبّاس تقوی

جعفریہ پریس –  شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتین کراچی کے تحت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا- شرکاء ریلی سے شیعہ علما کونسل پاکستان  سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو دہشت گردوں نے لہو لہان کردیا ہے آئے روز ہمارے ڈاکٹرز، انجینیرز، وکلاء اور سرمایہ دار سمیت ہر طبقے کے بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے – انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے نام پر پاکستان میں ابتک جتنی دہشتگردی ہوئی ہے ، ماضی میں وہ یہ کام پس پردہ کرتے تھے لیکن اس بار سعودی عرب کھل کر بے نقاب ہو چکا ہے، آج صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر و مسالک بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئیے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بننے والی ایسی کسی قسم کی امداد لینے سے گریز کریں کیونکہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں۔
علامہ ناظر عبّاس تقوی نے کہا کہ اس سعودی امداد اور پھر اپنے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے سے دنیا بھر میں یہ تاثر جا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں، جس ملک کو چاہئیے وہ ہم سے خرید لے اور ہم پاکستان کے اندر سے دہشتگردوں کو آپریٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا عالم اسلام میں تشخص خراب ہو رہا ہے، لہٰذا حکمرانوں کو چاہئیے کہ پاکستان کو ان معاملات سے باہر نکالیں اور ایک مثالی ملک بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اب تو صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں – شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے بھرپورمذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدا کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں –
شیعہ علما کونسل پاکستان  سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی  نے کہا کہ  آج پاکستان میں شور مچایا جا رہا ہے کہ فلاں گروہ سے مذاکرات ہونے چاہئیے فلاں سے نہیں، لیکن جو پاکستان میں براہ راست گلی کوچوں کے اندر ملت تشیع کیخلاف قتل و غارتگری میں جو تکفیری دہشتگرد عناصر ملوث ہیں، ان کیخلاف ابتک کسی نے بھی آپریشن کی بات نہیں کی ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اصل اقدامات ان دہشتگردوں کیخلاف کئے جائیں تاکہ پاکستان میں تشیع کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی اور ہمارے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم عنقریب وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ کی کال دیں گے ۔