تازه خبریں

مرحوم سید سخاوت حسین بخاری کی قومی وملی خدمات صدقہ جاریہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس- مدرسہ زینبیہ راولپنڈی  کے ٹرسٹی ، تحریک جعفریہ انگللینڈ کے سابقہ صدر، قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قریبی ساتھی اور قومی وملی شخصیت مرحوم سید سخاوت حسین بخاری کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد مومنین تنظیمی کارکنان اور بزرگ علماء کرام سمیت قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت  اور خطاب کیا.  قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں مرحوم کی زندگی  اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی اورکہا کہ مرحوم کی خدمات صدقہ جاریہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا- اس موقع تعزیتی ریفرنس سے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ سید امیر حسین نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مشتاق ہمدانی ،علامہ غلام قاسم جعفری اور دیگر علماء کرام و شخصیات نے بھی خطاب کیا-