تازه خبریں

مرکزی آرگنائزر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی کا تحصیل علی پور کے علاقہ خانگڑھ ڈوماں کا دورہ۔

ملتان ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی ملتان ڈویژن کے دورہ پہ روانہ،آج بروز ہفتہ ۱۳ جون ملتان ڈویژن کے علاقہ خانپور ڈوماں کا دورہ کیا جہاں مومنات کی کثیر تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا ۔اس دورہ میں مرکزی آگنائزر نے معرفت امام زمانہ ؑ کے عنوان پہ خطاب کیا اورخانپور میں آگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی۔اپنے خطاب میں انھوں نے مومنات کو غیبت امامؑ کے دور میں انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان طالبات کا ملی پلیٹ فارم ہے جو قیادت کی زیر نگرانی تمام امور کو سر انجام دیتا ہے آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسکا حصہ بنیں اور ملت تشیع کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ عرصہ دراز سے ملت تشیع کے مفاد و ترقی کے کوشاں ہیں اور اب خواتین کو علمی ،مذہبی ،معاشی ، معاشرتی اعتبار سے باشعور بنانے کے لئے ایک ملی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے اور ہمیں اس میں انکے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیئے۔