تازه خبریں

مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا ء علوی کا ضلع لیہ کا دورہ۔

جعفریہ پریس لیہ ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا ء علوی نے یکم تا تین جنوری ۲۰۱۶ بروز جمعہ ہفتہ اتوار ضلع لیہ کے علاقوں : ٹی ڈی اے کالونی ، مدرسہ دار القرآن ، جامعۃ الزھراء ، کوٹلہ حاجی شاہ ،سادات نگر ، بستی توحید ، قصبہ بلوچاں ، شاہ پور ، ، جعفری نگر اور تھلہ عنایت خان کے دورہ جات کئے اور یونٹ قائم کئے ۔ مرکزی آرگنائزر نے ضلع لیہ کے لئے خواہر معظمہ بلوچ کو ضلعی آرگنائزر لیہ نامزد کیا جبکہ خواہر ایمن زہراء کو تحصیل آرگنائزر کروڑ نامزد کیا، مرکزی آرگنائزرنے طالبات کی تنظیمی نشستوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا جے ایس او طالبات پاکستان کا منشور ہے کہ طالبات کو تعلیمات اسلامی کی روشنی میں ملک و ملت کے لئے کارآمد بنایا جائے ، ہم اس پلیٹ فارم پرقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی ، قائد ملت کی ہدایات کے مطابق طالبات کی تعلیمی حوالے سے رہنمائی کے ذریعے انکی فکری صلاحیتوں کو بڑھایا جائیگا ۔ انھوں نے کہا دور حاضر میں باطل قوتوں کے خلاف سب سے بہترین جہاد یہ ہے قلمی جہاد ہے ، آپ علم حاصل کر کے شر پسند قوتوں کو منہ توڑجواب دیں آپکی ترقی میں باطل کی پسپائی ہے۔لہذا حصول علم کے ذریعے ملت تشیع کے لئے کارآمد بنیں۔