19 مارچ 2022
علی پور گھلواں:
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی علی پور گھلواں آمد،
مومنین و کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا،
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ علی پور گھلواں کے زیر اہتمام العجل یا امام سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا،
آخر میں پرچم بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی زیارت کروائی گئی اور علماء کرام، مومنین و کارکنان نے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔



