تازه خبریں

مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر کی قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات ، اہم امور پررہنمائی لی

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مرکزی صدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو جے ایس او پاکستان کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور مرکزی کنونشن کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے فرمایا کہ آپ لوگ کنونشن کو بھر پور انداز میں منعقد کروائیں۔ اس کے لیے ہر شخص اپنی جگہ پر کنونشن کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرے ۔ جے ایس او پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قائد ملت جعفریہ نے فرمایا کہ الحمدللہ جے ایس او پاکستان کی یونٹ سازی ملک کے گوش و کنار میں ہو چکی۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا بھی مرکزی صدر کے ہمراہ تھے۔