تازه خبریں

مرکز کے پالیسی کی مکمل حمایت۔ جے ایس او پاکستان کل احتجاجی ریلیوں کودھرنوں میں تبدیل کر دے گی۔ دنیا دیکھے گی کہ ملت تشیع اپنے قومی قیادت کے ایک اشارے پر ملک کا کونہ کونہ جام کر دے گی

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی پر ہم مکمل طور پر عمل پیرا ہیں اور مرکز کے پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کل پورے ملک میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پھر ان احتجاجی ریلیوں کو دھرنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے حکم کے انتظار میں تھے اور ہمارے نظریں اپنے قائد کی جانب لگی ہوئی تھیں۔ اب جب ہمارے محبوب قائد نے ہمیں حکم دے دیا ہے توہم حکومت پر واضح کر رہے ہیں کہ اگر حکومت نے کل نماز جمعہ تک ہمارے مطالبات نہ مانے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہ شروع کیا گیا تو پھر جے ایس او پاکستان پورے ملک کو جام کر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم طفل تسلیوں میں آنیو الے نہیں جب تک ہمارے قائد ہمیں حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہی رہیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ کس طرح ملت تشیع اپنے قومی قیادت کے ایک اشارے پر ملک کا کونہ کونہ جام کر دے گی۔حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کر کے آپریشن شروع کیا جائے۔بصورت دیگر حکومت دیکھے گی کہ سڑکوں پر ایک طوفان برپاہو گا اور ہر طرف سے لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند ہو رہی ہو گی۔