روز عرفہ و شہادت مسلم ابن عقیلؑ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغا

مری حادثہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا اظہار افسوس

اسلام آباد/ راولپنڈی۔ 8 جنوری 2022 ء (جعفریہ پریس پاکستان )

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تفریحی مقام مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں شدید سردی کی تاب نہ لاکردرجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات لہ ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پزیر نہ ہوں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی