• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروںکی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ
یوم مزدور،مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،اس جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
راولپنڈی /اسلام آباد 30اپریل2023ء( جعفریہ پریس پاکستان  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کایکم مئی ”یوم مزدور“ کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں،وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر جائزہ عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔