*مسؤل شعبہ خدمت زائرین ( ایران عراق شام ) دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ ایران خادم حرم معصومہ س قم سید ناصر عباس نقوی انقلابی کے حالیہ دورہ پاکستان کا مختصر احوال*
خادم حرم معصومہ قم سید ناصر عباس نقوی انقلابی پاکستان کے مختصر دورہ پر ہمراہ مسؤل شعبہ تبلیغ امورزائرین مولانا ذوالفقار حیدر کے ہمراہ 3 نومبر اپنے آبائ علاقہ ٹیکسلا پہنچے جہاں پر امامبارگاہ قصر عباس علمدار محلہ عنایت شاہی میں سردار سید ریاض حسین شاہ کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے کریمہ اہلبیت ہال میں شہادت کریمہ اہلبیت معصومہ قم سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے مجلس عزاء و ماتمداری کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی . حرم معصومہ قم پر لہرائے جانے والا پرچم امامبارگاہ قصر عباس میں مومنین کی زیارت کے لئے پیش کیا اور مومنین کرام کی بڑی تعداد سے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء کے اس پروگرام کو سردار سید محمد علی شاہ نے سالانہ منعقد کروانے کا اعلان کیا۔
*مرکزی دفتر راولپنڈی آمد* ۔ مسؤل شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان راولپنڈی تشریف لے گئے جہاں پر دفتر کے ذمہداران سے ملاقات کی اور دفتری رپورٹ پیش کی ۔
*دورہ تلہ گنگ*
تلہ گنگ کے معروف قافلہ سالار زوار ساجد اقبال کی دعوت پر ان کے گھر تشریف لے گئے جہاں پر مومنین کرام کی ایک کثیر تعداد کی موجودگی میں زوار ساجد اقبال کے والدین کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔
*جنوبی پنجاب ملتان*
خادم کریمہ اہلبیت اپنے سفر کے اگلے مرحلے میں ملتان تشریف لے گئے ۔ دورہ ملتان کے دوران نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی اور زیارت و زائرین کے امور پر اجتماع سے خطاب کیا ۔ *شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سنیئر نائب صدر اور بزرگ عالم دین حضرت علامہ السید محمد تقی نقوی مدظلہ العالی* سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں تنظیمی امور اور خصوصا زائرین کی مشکلات کے بارے بات ہوئ ۔ بعدازاں سوتری وٹ ملتان مدرسہ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی اور خطاب کیا ملتان میں مختلف امامبارگاہوں کا دورہ کیا اور بانیان مجالس سے ملاقات ہوئ ۔
*اندرون سندھ کا احوال* ۔ خادم کریمہ اہلبیت ع سید ناصر عباس نقوی ہمراہ مولانا ذوالفقار حیدر سندھ کی معروف تنظیمی خطیب شخصیت *علامہ کرم علی حیدری* کی خصوصی دعوت پر حیدر آباد تشریف لے گئے جہاں علامہ کرم علی حیدری کے والد مرحوم نانا حیدری کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کیا قدم گاہ مولا علی علیہ السلام حیدر آباد میں حاضری دی *قدم گاہ مولا علی ع کے مجاور کی جانب سے سید ناصر عباس نقوی کو خصوصی ثقافتی چادر پہنائ گئ*
*کراچی* ۔ سید ناصر عباس نقوی انقلابی مسؤل امور تبلیغات شعبہ زائرین مولانا ذوالفقار حیدر کے ہمراہ کراچی کے دورہ پر *صوبائ سیکرٹریٹ کراچی* پہنچے جہاں *مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان حضرت علامہ شبیر حسن میثمی* سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس اہم تنظیمی ملاقات میں زائرین کے امور اور خصوصا تنظیمی دفاتر کے امور پر تفصیلی بات ہوئ ۔ تینوں ممالک ایران عراق شام کے دفاتر کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھنے اورحوزہ ہائے علمیہ میں طلاب کیساتھ مالی تعاون پر مرکزی جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا ۔ سابق مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ ایران *حجت الاسلام سید اظہر حسین زیدی* قومی پلیٹ فارم کے کتبی محافظ *مولانا امداد حسین گھلو* ڈویژنل جنرل سیکرٹری *آفتاب مرزا* بھی ملاقات میں موجود تھے
*شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی تنظیمی نشست میں خصوصی شرکت کی* اور تنظیمی امور پر خطاب کیا اس اہم تنظیمی نشست میں تمام ضلعی اور ڈویژنل عہدیداران موجود تھے ۔
بعد ازاں *مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس نقوی* کی رہائش گاہ تشریف لے گئے جہاں مسؤل امور زائرین ایران عراق شام سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے زائرین کے لئے دفتر قائد کے پانچ نکاتی ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی ۔
کراچی دورہ کے دوران *معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی* سے ان کی رہائش گاہ پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مسؤل تبلیغ امور زائرین مولانا ذوالفقار حیدر کے ہمراہ ملاقات کی گئ ۔ دوران زیارات علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ امور زائرین کے پلیٹ فارم سے مجالس عزاء پڑھنے پر شکریہ ادا کیا ۔ پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کیا اور آئندہ بھی مجالس عزاء سے خطاب کی دعوت دی ۔
*ریمدان* ۔ پاکستان ایران کے سرحدی بارڈر ریمدان میں ایران زیارات کے لئے جانے والے زائرین کو اکٹھا کر کے مجلس عزاء اوردعائے توسل پڑھی گئ مجلس عزاء سے انچارج تبلیغ امور زائرین مولانا ذوالفقار حیدر نے خطاب کیا اور زیارت کے آداب بارے رہنمائ کی ۔
*چاھ بہار* ۔ سید ناصر عباس نقوی زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے چاہبہار امامبارگاہ تشریف لے گئے جہاں پر موجود قومی پلیٹ فارم سے وابستہ مومنین کرام کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور مزیذ منظم انداز میں اس کار خیر کی انجام دہی بارے رہنمائ کی۔
