تازه خبریں

نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

مستونگ اور ہنگو میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

مستونگ اور ہنگو میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی
ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں جن کی بیخ کنی ناگزیر ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان
دہشتگردانہ کاروئیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے،شہدا کے خانوادوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں
روالپنڈی/ااسلام آباد 29ستمبر3 202ء ( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں اور ہنگو تھانہ دو آبہ مسجد میں دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو اسلام دشمن عناصر کی کارستانی قرار دیا ہے اور حکومت سے فی الفور ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں۔ حکومت کو دہشت گردانہ کاروئیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لیے عملی اور قابل عمل اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے اس دلخراش واقعہ میں شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ ساتھ شہدا کے خانوادوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان شہدا کے خانوادوں کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی مستونگ بازار اور ہنگو تھانہ دوآبہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہاکیا،انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے دہشت گردی کا جڑوں سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔