جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں شرکت کے بعد قم پہنچے اور قم میں ایک دن قیام کے بعد مشہد روانہ ہوئے- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد ایئرپورٹ پہنچے تو دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کے مہتمم علامہ وحید علی ساجدی نے اراکین کے ہمراہ اپنے محبوب قائد محبوب کا استقبال کیا-
مشہد مقدس میں قیام کے دوران حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سےعلماء، طلباء اورتنظیمی اراکین نے ملاقاتیں کی – جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے لیئےعلامہ جان علی شاہ کاظمی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس میں تشریف لائے اورایک گھنٹے تک خصوصی ملاقات کی – اس موقع پرعلامہ جان علی شاہ کاظمی نے نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی خیریت دریافت کی – قائد ملّت جعفریہ نے کہا کہ الحمد للہ آپریشن کامیاب رہا اور اس وقت رہبر معظم پہلے کی طرح ہشاش بشاش تھے- علامہ جان علی شاہ کاظمی کی قائد ملّت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کے دوران ملکی اور بین الاقوامی حالات پر بھی گفتگو ہوئی – علامہ جان علی شاہ کاظمی نے قومی پلیٹ کی خدمات اور قائد ملت کی مدبرانہ حکمت عملی کو سراہا ۔ ملاقات میں دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد کے مہتمم ونمائندہ علامہ وحید علی ساجدی بھی موجود تھے-