جعفریہ پریس مجلس نظارت شعبہ ٔمشہد مقدس کے سیکرٹری محترم جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل حیدرزیدی صاحب نے اجلاس کے آغاز میں قائد محترم کی مشہد مقدس آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان پر سے پابندی کے خاتمے کی مبارکباد پیش کی ۔
قائد محترم نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہا:الحمد للہ ایک بار پھر ہمیں یہ سعادت نصیب ہوئی کہ حضرت ثامن الآئمہ کے شہر مشہد مقدس میں حاضر ہوئےاور آپ فضلا کے ساتھ نشست کا موقع ملا۔
قائد محترم نے طویل جدوجہد کے بعد مشہد مقدس میں دفتر کے قیام اور عمدہ فعالیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:کافی مدت بعد یہاں پایگاہ بنی ہے جس کے بننے میں سب کی جدوجہد شامل ہے اور الحمد للہ یہاں ایک اچھا سسٹم بنا،خامیاں ہوتی ہیں لیکن سسٹم کو آگے بڑھاپ چاہیے اور جن لوگوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا انھیں ساتھ رکھاہ چاہیے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگرچہ مشہد مقدس میں بہت زیادہ کام اور مزید توجہ کی ضرورت ہے؛کہا: یہ دفتر ہماراتعارف اور پہچان بن کر ایک مرتبہ پھر لوگوں کے سامنے ابھرا ہے۔
قائد محترم نے تحریک جعفریہ پاکستان پر سے پابندی کے خاتمے پر مشتمل سپریم کورٹ سے ملنے والے ریفرنس کی طرف اشارہ کیا اور کہا:ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے اورتحریک جعفریہ ایک نئے انداز میں سامنے آئے گی ۔
قائد محترم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کی پشت پناہی کے لیے ہر علاقے میں ایک ایسی شخصیت ہو جو لوگوں کے لیے سہارا بنے؛کہا:مجلس نظارت کا وجودنہایت اہم ہے اورجس انداز میں مجلس نظارت نے اجلاس تشکیل دیے،بحث کی اور نتائج اخذ کیے اس سے میں امیدوار ہوں اور مجلس نظارت کے کردار کو سراہتا ہوں۔
مشہد قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مجلس نظارت کے ایک باضابطہ اجلاس میں جناب مولاناسید عمران نقوی صاحب کو اپنے دفتر مشہد مقدس کا نیا مسئول منصوب فرمایا۔