سیمینار؛پاکستان کی تشکیل وبقاء میں تشیع اور قیادت کا کردار
Jafariapress.com
دفتر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مشھد مقدس کی جانب سے’’پاکستان کی تشکیل وبقاء میں تشیع اور قیادت کا کردار‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی خطاب کیا۔
علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تحریک آزادی اور حضرت امام خمینیؒ کی تحریک میں مماثلث کو بیان کرتے ہوئے کہا جس طرح سے مسلمانوں نے اسلام کی ترویج اور نشرواشاعت میں حضرت ابوطالب علیہ السلام اور حضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیھا کی خدمات اور قربانیوں کو بھلا دیا ھے اسی طرح سے پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریات کو بھلا دیا گیا ھے اور اگر قائداعظم کے افکار کا مطالعہ کیا جائے تو اُن کے بیانات اور حضرت امام خمینیؒ کے بیانات میں بھت مماثلت ملے گی۔