تازه خبریں

مقدس ہستیوں کے لئے طے شدہ عناوین والقاب کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس- اسلامی عناوین اور مقدس ہستیوں کے لئے طے شدہ مختص القاب کی خصوصیت کو مدنظر رکھنا اور ایسے عناوین و القاب کے عمومی استعمال سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک اخباری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سید الشہدا کا لقب حضرت حمزہؑ اور حضرت اما م حسین (علیہ ا لسلام) کے ساتھ مختص ہے اس لقب کوپسندیدہ شخصیت کے لئے استعمال کرنا فکری انتشارکا موجب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بعض شخصیات کے لئے مخصوص عناوین و القاب استعمال کیے جارہے ہیں اگرچہ وہ یہ عقیدہ رکھتے بھی ہوں لیکن مصلحت امت اور وحدت ملت کا تقاضا ہے کہ وہ برملا ایسے اظہار سے گریز کریں تاکہ اس سے سوء استفادہ نہ ہو سکے۔