ملّی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک ہے ۔ملی یکجہتی کونسل ایک بار پھراس بات کا اعادّہ کرتی ہے کہ ملّی یکجہتی کونسل 24اگست 2014ء کے اپنے فیصلے کے مطابق حالیہ سنگین صورتحال میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اگر فریقین باہمی رضامندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریں تو ملّی یکجہتی کونسل اس کے لئے بھر پور آمادہ ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے باور کرایا کہ ملّی یکجہتی کونسل کا فیصلہ آئینی ،سیاسی ،اور دینی لحاظ سے جامع ہوگا جو ملکی حالات کی اصلاح اور سا لمیت کا ضامن ہوگا ۔
آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہر قسم کی زیادتی کی مذمت کرتے ہیں اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور تجاوز کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت