• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ملکی سا لمیت کے لئے دہشتگری کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ، علامہ عارف واحدی

عباس ٹاون دھماکے سمیت متعدد کارروائیوں میں ملو ث ملزم کو گرفتار کرنا فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سود مندثابت ہو گا
ملک سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کر نے والے اداراوں کو مزید سنجیدہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے
﴾راولپنڈی /اسلام آباد 23فروری 2016ء(جعفریہ پریس
علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ڈیتھ سکواڈکے سرغنہ آصف چھوٹوجو عباس ٹاون دھماکے سمیت متعدد کارروائیوں اور 100سے زائد افراد کے قتل میں ملو ث ہے کو گرفتار کرنا حکومت کی جانب سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے یہی مطالبہ رہاہے کہ ملک سے فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کر نے والے اداراوں کو سنجیدہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو کسی بھی دباو میں آئے بغیر دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کو نہیں روکنا چاہیے۔ ملکی سا لمیت کے لئے دہشتگری کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ ملک میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں چند مٹھی بھر تکفیری دہشتگرد ٹولہ ہی ملک میں امن کا دشمن ہے ۔ ان لوگوں کی اصلیت اور عزائم اب پاکستانی عوام کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں ۔ملت جعفریہ نے اتنی قربانیوں کے باوجوکسی بھی لمحہ صبر کا دامن ہا تھ سے نہ چھوڑا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت کے رہنما اصولوں اور ہدایات پر عمل پیراں ہو کر ملت جعفریہ نے ملّی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل پر متحد ہو کر اُن خفیہ ہاتھوں اور ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنایا جو اس ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے کر خانہ جنگی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں اور بچانے میں ملت جعفریہ کی قربانیوں کا تسلسل جاری ہے ۔اور ہم وطن عزیز کو بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔