• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی میں ہے، قائدملت علامہ ساجد نقوی

ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی میں ہے، قائدملت علامہ ساجد نقوی

ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی میں ہے، علامہ ساجد نقوی
تمام طبقات ا ور شہریوں پر آئین و قانون کا احترام اور اس پر عملدرآمد لازم ہے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
فتنہ انگیزی ، شر پسندی ، جلاﺅ گھیراﺅ اور اکساﺅ کی کسی کو اجازت نہیں، تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے
راولپنڈی /اسلام آبا د11مئی 2023ء(  جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امن و اما ن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم روزاول اس جانب متوجہ کرتے چلے آرہے ہیںکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے ۔ فتنہ انگیزی ، شر پسندی ، جلاﺅ گھیراﺅ اور اکساﺅ کی کسی کو اجازت نہیں، تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ  اورانصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جائے، معاشرے میں فتنہ انگیزی اور شر پسندی کرنیوالے عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے البتہ تمام شہریوں کے بنیادی انسانی و شہری حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تمام طبقات اور شہریوں پر آئین و قانون کا احترام اور اس پر عملدرآمد لازم ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ حالیہ صورتحال میں انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی یکجہتی ،عوام اور پاکستان کی خوشحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔