تازه خبریں

ملک اسحاق جیسے سفاک قاتل کے بری ہونے سے نہ صرف سینکڑوں خاندانوں کو اذیت ہوئی ہے بلکہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم بھی متاثر ہوا ہے،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

جعفریہ پریس – وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے برادر ہمسایہ ملک ایران کے سفارت کاروں، ایس ایس پی اشرف مارتھ اور دیگر 100 کے قریب بے گناہوں کے قتل کا اعتراف کرنے والے سفاک دہشت گرد ملک اسحاق کا سپریم کورٹ سے ایسے وقت میں بری ہونا نہایت تشویش ناک ہے جب پاک فوج، حکومت، سیاسی قیادت اور عوام دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ثبوت وشواہد اور اعتراف کی روشنی میں ملک اسحاق کو 16 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا مگر سپریم کورٹ تفتیشی و قانونی سقم  کی بنا پر ایسے خطرناک دہشت گرد کو بری کرنے پر مجبور ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک قاتل کے بری ہونے سے نہ صرف سینکڑوں خاندانوں کو اذیت ہوئی ہے بلکہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم بھی متاثر ہوا ہے، پاک فوج اور حکومت اس طرح کے قانونی سقم اور کمزور تفتیش سمیت دیگر عوامل کے خاتمہ میں کردار ادا کرے تاکہ دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا مل سکے۔