شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دعاگو ہیں کہ خدا ملک عزیز کی حفاظت کرے،بلا تفریق رنگ و نسل خدمات انسانیت کے جذبے سے اس کار خیر میں حصہ لیں خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہوگا