تازه خبریں

ملک میں دہشت گردی اپنےعروج پر ہے اور حکومت دہشت گردوں کے سامنے بس ہے،علامہ شیخ محمد باقر نجفی

جعفریہ پریس – حکومت طالبان مذاکرات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا، ہزاروں افراد کے قاتلوں کو صرف باتوں کے ذریعے معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ شیخ محمد باقر نجفی نے مرکزی امام بارگاہ نوابشاہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کی مشروط حمایت کی ہے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے لیکن بات چیت کا بہانہ بنا کر قاتلوں اور دہشت گردوں کو چھوٹ دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم مظلوم کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پشاور بم دھماکوں سے لاتعلق ہو کر ان واقعات سے آزاد نہیں ہوسکتے، ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ملک میں دہشت گردی اپنے عروج پر ہے اور حکومت دہشت گردوں کے سامنے بس ہے۔ اس موقع پر مولانا سید نیاز حسین شاہ، محمد حسین چانڈیو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔