تازه خبریں

ماحولیاتی تبدیلیاں آج دنیا کے سامنے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں

ملک کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے، علامہ شبیرمیثمی

ملک کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے، علامہ شبیرمیثمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونےوالے 23 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک  شدید بہرانوں کا شکار ہے اوپر سے اس قسم کے واقعات نا قابل برداشت ہیں گلگت بلتستان، پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات کی ایک نئی لہر سامنے آرہی ہےذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کے پیشے کون ہیں حقائق  منظر عام پرلائے جائیں ، ہم سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں ، اس وطن عزیز  کا امن شرپسندوں اوردہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے۔