• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ پاکستان ،سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سیدساجد علی نقوی نے مورخہ 27/28دسمبر 2014بروز ہفتہ اتوار کو بمقام مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سمیت امن وامان، ٹارگٹ کلنگ ، زائرین کے مسائل (آمد ورفت کوئٹہ ،تفتان )،انتخابات گلگت بلتستان 2015ء،صوبائی علاقائی سیاسی رپورٹس ،سیاسی لائحہ عمل ، تنظیمی امور سمیت متفرق امور پرجائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہدہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں ،دہشگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں۔دہشتگردی پھیلانے والے پاکستا ن اور اسلام کے دشمن ہیں، ملکی استحکام اور امہ کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے،۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا امن و آشتی کے مذہب سے کوئی تعلق ہے انہوں نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحاد اُمت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی اور انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ملک و ملت کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور شہداء کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔