• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا

ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا

ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کے ایک اہم اجلاس، منعقدہ اسلام آباد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی صاحب نے اپنی گفتگو میں ”ربا“ کے عنوان سے جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔تاہم انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ اہل تشیع کے علاوہ دیگر مسالک کے علماء کی جانب سے حکومتی ”یکساں تعلیمی نصاب“ کے حوالے سے کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی گئی جبکہ یہ بات واضح ہے کہ یہ نصاب نظریۂ پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کے لئے وجود میں لایا گیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اہالیانِ گلگت بلتستان ٹورازم کے فروغ پر خوش ہیں لیکن بجا طور پر ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بے حیائی اور مذہب و ثقافت کے خلاف ہونے والی چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے۔