• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل اپنا رول پلے کر رہی ہے اور حالیہ شدید ترین بحران میں بھی ضامن کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے

جعفریہ پریس – ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ٹنڈوالہ یار آمد پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ یوتھ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قبا اسٹاپ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جس کے بعد سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ مرکزی مسجد علی ابن الحسین ؑ کی جانب روانہ ہوا جہاں ملّی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدرحضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس کارکنان سے خطاب کیا اس موقع پر ملّی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹنڈوالہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ یہ جماعت بنی ہی یکجہتی کے لیے ہے ملی یکجہتی کونسل میں 30 سے زائد دینی جماعتیں شامل ہیں ملک میں جاری دھرنوں میں بھی ملی یکجہتی کونسل اپنا رول پلے کر رہی ہے اور حالیہ شدید ترین بحران میں بھی ضامن کا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت یا مخالفین ایک دوسرے سے لڑتے رہیں لیکن ہمارا ان سے ہٹ کر یہ کردار ہوگا کہ ہم ان کی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں تاکہ ملک کے حالات بہتر رہیں انہوں نے کہا پاکستان میں ابتک کتنے شیعہ قتل ہوئے آج تک کسی ایک کا بھی قاتل گرفتار نہیں کیا گیا ریاست کو چاہیے کہ ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرے ملک چاروں طرف سے خطرات کا شکار ہے قائد ملت جعفریہ نے ٹنڈوالہ یار کے پتافی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کا ایجنڈا بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔